مکرمی! پاکستان اس وقت بدترین بدحالی اور خراب معیشت کا شکار ہے۔ ملک میں کرپٹ لیڈروں نے پاکستان کی معیشت کی کشتی کو سمندر میں ڈبو دیا ہے جس کی وجہ سے پورا ملک نقصان بھی اٹھا رہا ہے اور تکلیف بھی۔ مگر پاکستان میں جب سے نئی حکومت آئی ہے ان کا شروع سے یہ دعویٰ آرہا ہے کہ معیشت بہتر ہوگی پاکستان ترقی کریگا۔ معیشت کی بہتری اور ان پر زیادہ توجہ دینے کیلئے اس حکومت نے اپنے ایک بہت بڑے کھلاڑی کو بھی ان فٹ قرار دیااور ان کی جگہ دوسرے کو لگا دیا۔ اس حکومت نے مختلف ملکوں سے قرضے اور پیسے تو لیئے مگر ااس کے باوجود بھی عوام پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ ڈالر روز بہ روز بڑھتا جا رہا ہے مہنگائی روز بہ روز بڑھتی جارہی ہے۔ مگر اس کے باوجود بھی ہمارے وزیراعظم کو یقین ہے کہ معیشت بہتر ہوگی کیونکہ معیشت کی بہتری کے لئے ہمیں کچھ تلخ دنوں سے گزرنا ہوگا عوام صبر کرے خوشحالی آنے والی ہے۔ عوام اب حکومت سے ایک ہی امید وابستہ کر چکی ہے کہ ملک میں کرپشن کو ختم کرکے معیشت کو بہتر بنائے جب ملک میں کرپشن نہیں ہوگی تو معیشت بہتر ہوگی۔ ( عدنان حیدر‘ کراچی )