لاہور(قاضی ندیم اقبال)مفخر عدیل کے معاملات سامنے آنے کے بعد آمدن سے بڑھ کرسٹیٹس رکھنے والے سول بیوروکریٹس اور پولیس افسروں کی جائیدادوں بارے از سر نو چھان بین کرانے کاعندیہ دے دیا گیا، وفاقی اور صوبائی حکومت کے بعض ذمہ داروں نے سر جوڑ لئے ۔ بے نامی اثاثے سامنے لانے کے لئے افسروں کی جانب سے جمع کر ائے گئے گوشواروں کو بنیاد بنا کرانہیں مختلف حوالوں سے چیک کرانے کی تجویز سامنے آ گئی، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے معاملہ کے بعد سول و پولیس افسروں کے اثاثہ جات کی چھان بین کرنے اور دوران ملازمت ان کی جانب سے اختیارات سے تجاوز کے اقدامات کی بابت مستقل بنیادوں پر چھان بین کرانے کی بابت معاملات زیر بحث آ گئے ہیں، اس بات پرغور شروع کردیا گیا پتہ لگایا جائے کہ افسروں کی جانب سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران گوشوارے جمع کرائے گئے ، ان میں سالانہ بنیادوں پر کس حد تک اضافہ ہوا، ذرائع نے دعوی کیا آنے والے دنوں میں تمام سروسز سے وابستہ افسروں کی جائیدادوں کی خفیہ بنیادوں پر چھان بین شروع ہو جائے گی، معاملات سامنے آنے پر افسروں سے از سر نو وضاحت طلب کی جائے گی۔