مکرمی ! بھارت مقبوضہ کشمیر پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔بھارت نے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم کر کے کشمیر کو ہڑپ کر لیا ہے اور پورے کشمیر میں کر فیو نافذ کر رکھا ہے کشمیریوں کو نہ نقل حرکت کی اجازات ہے نہ ہی بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے اور بھارت کو لگام ڈالنے والا کوئی نظر نہیں آرہا ہے اگر ہم حکومتی اقدامات کو دیکھے تو صرف تقریروں کے سوا کو ئی اقدامات نہیں ہیںبھارت پر تقریروں کا کو ئی اثر نہیں ہو گا بھارت پیار کی زبان نہیں سمجھتا اب تو بھارت پاکستان کو آزاد کشمیر بھی خالی کرنے کا کہہ ہے جبکہ دوسری طرح ہم بھارت کے ساتھ کرتار پور باڈر کھول رہے ہیں اور کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ کشمیری عوام پاکستان کی طرح دیکھ رہے ہیں اور حکومت پاکستان کرتارپور باڈر کو کھول رہی ہے آج سو سے زائد دن ہو گئے ہیں کشمیر پر کر فیو نافذ کئے ہوئے بھارت کو لیکن پاکستان کی طرف سے صرف زبانی جمع خرچا کرنے کے سوا کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ (میاں افضال احمد لاہور )