لاہور(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری انڈسٹری واصف خورشید نے پنجاب بھر کے ماڈل بازاروں میں عوامی شکایت کو اولین ترجیح پر حل کرنے کی ہدایت کر دی،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے لگائے گئے پنجاب بھر کے 32 بازاروں میں تمام مینجرز کو اشیا کی سرکاری ریٹ پر فروحت جاری رکھنے کا کہا گیا ۔انتظامیہ کا کہنا کہ شہر بھر میں لگائے گئے ماڈل بازاروں جن میں ٹائون شپ ، جوہر ٹائون ، وحدت کالونی ، شیر شاہ ، ہربنس پورہ ، رائے ونڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ اور دیگر بازاروں میں شہریوں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔آلو 30، پیاز 27، شملہ مرچ 90 بینگن40 ٹماٹر 57،لیموں 65،میتھی 50 روپے ،سبز مرچ 200، ادرک 260،لہسن 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہے ۔پھلوں میں سیب 100،امرود 77،کیلا 74،کینو 62،انار 195 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہے ہیں۔