ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو حلقے کی عوام نے گھیر لیا۔شاہ محمود قریشی کنونشن ہال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرنے کیلئے آئے تھے کہ کنونشن ہال کے باہر سورج کنڈ روڈ کے رہائشیوں نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے شاہ محمود قریشی کیخلاف نعرے لگائے ۔ شاہ محمود قریشی احتجاجی مظاہرین کی بات سنے بغیر چلے گئے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے کی سڑک کی حالت اتنی خراب ہے کہ وہاں پر کوئی گاڑی جا سکتی ہے اور نہ ہی پیدل چلا جاسکتا ہے ۔انہوں نے تین ، چارمہینے پہلے سیوریج او ر سڑک کا افتتاح کیا مگر آج تک سڑک مکمل نہیں ہوئی۔