اسلام آباد( آن لائن )ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر 2019 تک ملائیشیا میں مقیم پاکستانی ورکروں نے 542.51 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 0.90 فیصد زیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 537.70 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ارسال کیا تھا۔اکتوبر کے مہینے میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 60.94 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا گزشتہ سال اکتوبر میں ملائیشیا میں مقیم پاکستانی محنت کشوں نے 57.42 ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کے لئے حکومت کی جانب سے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 9.67 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔