لاہور(عثمان علی)عید قرباں پر صفائی کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ، ملازمین کا مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں کام چھوڑنے کا عندیہ،عیدالاضحیٰ کے حوالے سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے 4500 کے قریب ملازمین کو تاحال کورونا بونس نہ ملنے اور دیگر مطالبات منظور نہ کیے جانے پر ہڑتال کا اعلان کر تے ہوئے غلط پالسیز بنانے پرڈپٹی ایم ڈی کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر دیا ہے جبکہ چیئر مین کی جانب سے نچلی سطح کے ایشوز پر بھی بے جا مداخلت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید قرباں پر صفائی آپریشن کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس چند روز قبل ہوا جس میں عید قرباں پر شہر میں صفائی کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا تاہم لائحہ عمل کو عملی جامہ پہنانے والے سینٹری ورکز سمیت دیگر اہلکاروں کی جانب سے بعض افسران کی جانب سے مبینہ طورمعاشی استحصال کرنے ،غلط پالیسز بنانے کئی ملازمین کو کورونا بونس نہ ملنے ،میڈیکل کی سہولیات میں دوہرا معیار برتنے سمیت دیگر کیخلا ف ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عید قرباں پر صفائی آپریشن متاثر ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کی مختلف یونینز کی جانب سے ملکر تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے کلین سٹی لیبر یونین کے صدر ملک اعجاز کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئر مین کی جانب سے ملازمین کو کورونا بونس دینے کا اعلان کیا گیا تھا ان میں سے کچھ کو دے دیا گیا تاہم اب بھی 4500کے قریب ملازمین اس سے محروم ہیں اور ان کا کورونا کٹ بھی نہیں دی گئی ہے ۔میڈیکل سہولیات کے حوالے سے بھی کمپنی کا دوہرا معیار ہے آج سے سیاہ پٹیاں بند کر بطور احتجاج کا مکریں گے جبکہ جمعہ والے دن ایل ڈبلیو ایم سی کے دفتر کے باہر مظاہر ہ کیا جائے گا اگر ہمارے مسائل کا حل نہ کیا گیا تو ہڑتال بھی کی جاسکتی ہے ۔