لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی جانب سے طالبات کے لیے ایک بڑی خوشخبری ملک اور قوم کی ترقی کے لیے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان کی 5بڑی یونیورسٹیوں سے سائنس اینڈٹیکنالوجی میں (باقی صفحہ 5نمبر)پی ایچ ڈی کرانے اور اخراجات اٹھانے کا بڑا اعلان کر دیا ۔ہر سال25 طالبات کو بیرونِ ملک کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں بھیجا جائے گا۔ان میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، یوای ٹی یونیورسٹی لاہور، پنجاب یونیورسٹی لاہور،پشاور یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسی بڑی یونیورسٹیز شامل ہیں ۔چیئر مین ملک ریاض حسین نے کہا کہ ’’ہمارا بیگم اختر رخسانہ میموریل ٹرسٹ ہے جس کے تحت ہسپتال، تعلیمی ادارے ، دسترخوان اور اولڈ ہوم چل رہے ہیں اس سلسلے میں ہمارے ٹرسٹ کی جانب سے دنیا کی 200یونیورسٹیاں منتخب کی گئیں ہیں جہاں ان طالبات کو بھیجا جائے گا اوران کے ساتھ بانڈ سائن کیا جائے گا کہ پی ایچ ڈی کرنے کے بعد پانچ سال تک پاکستان میں حکومت کے ساتھ کام اور ملک کی خدمت کریں گے ۔