مکرمی !مولاناپرامن احتجاج کرناچاہتے ہیں توضرورکریں یہ اُن کاجمہوری حق ہے۔ بذریعہ احتجاج حکومت گرانے کی کوشش کرناچاہتے ہیں توضرورکریں پربرائے مہربانی پاکستان کے دشمنوں کی زبان نہ بولاکریں۔حکومت مولاناکااحتجاج روکنے کیلئے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات اٹھاناچاہتی ہے توضروراُٹھائے پرحکومتی عہدیداران مولاناکیخلاف ایسے الفاظ یاجملے استعمال نہ کریں جواُن کی حب الوطنی پرشک پیداکرنے،کردارکشی یاتوہین کے زمرے میں آتے ہوں یعنی حکومت قانون اوراخلاقیات کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنابھرپوردفاع کرنے کاحق اوراختیاررکھتی ہے۔آج ہم جن ممالک کے دروازوں پردستک دے کرکشمیری عوام کے حقوق مانگ رہے ہیں وہ پیسے کے بل بوتے پرہی سپرپاورکہلاتے ہیںجذبات کی بنیادپرنہیں۔انہیںکشمیری عوام اورخاص طورپرپوری دنیا کے غلامی پسند مسلمانوں سے کوئی غرض نہیں لہٰذاپیسے کی اہمیت کوسمجھنے کی کوشش کریں۔ (امتیاز علی شاکر)