لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ کسی اور سے نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی سے ہے ان کی نالائقی ہر چیز مہنگی ہوگئی،حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر اور مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی،غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل ہو چکی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔