لاہور(میاں رؤف) آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر سے گذشتہ مالی سال کی ادائیگیوں بارے رپورٹ طلب کرلی گی، کووڈ 19کے بعد مختلف مدات بالخصوص پٹرول کی شرح میں اضافے کے حوالے سے تفصیلات الگ سے فراہم کی جائیں گی، ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے پولیس فورس ، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس سمیت دیگر ذیلی اداروں کے تمام ایسے مجاز افسران ، جن کے پاس ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ کے اختیارات ہیں، کو ہدایت کی ہے کہ وہ مالی سال2019-20 کے کھاتے کلوز کرتے ہوئے ادائیگیوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں، جس میں اس بات کاسرٹیفیکیٹ دیا جائے کہ ادارہ کے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے متعلقہ کنسلٹنٹس، تعمیراتی کمپنیوں، ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں ہو چکی ہیں اور ادارہ کے ذمہ گذشتہ مالی سال کے کوئی واجبات نہیں ہیں، ذرائع کے مطابق آئی جی آفس کی جانب سے پنجاب بھر کے ڈی ڈی اوز(ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسبگ آفیسر ز) کو کہا گیا ہے وہ مارچ سے جون کے دوران کووڈکے سبب فورس کے ہونے والے اضافی اخراجات کی بابت تفصیلات بھی الگ سے فراہم کریں۔ تمام تفصیلات آئندہ 48گھنٹوں میں فراہم کی جائیں گی۔