لاہور(نمائندہ خصوصی سے )کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا 12واں اجلاس صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر،سیکرٹری فنانس عبداﷲ سنبل اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ خزانہ، سکول ایجوکیشن، انرجی، ا یریگیشن، لوکل گورنمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں۔ سفارشات کے بغور جائزہ کے بعد کمیٹی کی جانب سٹی ٹریفک پولیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی بھرتی ، محکمہ آبپاشی کو پتھر کی خریداری اور ٹی ایم اے شیخوپورہ کو واجبات کی ادائیگی کیلئے امدادی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔