جہلم(این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مہنگائی کی وجہ مسلم لیگ نون کی قیادت کو قرار دے دیا، میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا آپ آسٹریلیا سے اور آپ کی لیڈر شپ لندن سے واپس تشریف لائیں، فواد چودھری نے کہا مڈل کلاس کے غم میں جتنے آپ بے حال ہیں عوام کو پتہ ہے ، مہنگائی کی وجہ آپ کی قیادت ہے جنہوں نے قرضوں میں ملک کو ڈبویا، ملک سے ڈالر باہر منتقل کیا گیا، معاشی عدم استحکام سے نکلنا اہم ہے لیکن مریم اورنگزیب یہ سبق نہ پڑھائیں۔