کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے اپنی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘ پسند کرنے پر بھارتی گلوکار گپی گریوال کا شکریہ اداکیا ہے ۔اداکارہ مہوش حیات نے گپی گریوال کا انٹرویو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کراتے ہوئے انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہا اور اپنی فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘پسند کرنے پر گپی گریوال کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مہوش حیات نے مزید لکھا یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ نے ہماری فلم کو اورہماری مہمان نوازی کو پسند کیا اور اس سے لطف اندوز ہوئے ،ان کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ گپی گریوال نے پاکستانی مہمان نوازی کو انجوائے کیا ہوگا۔تاہم اداکارہ نے واضح طور پر بھارتی گلوکار و اداکار کے ساتھ کام کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی جواب نہیں دیا۔