لاہور(نمائندہ خصوصی سے )معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل گھر میں گِر کر زخمی ہوگئے ۔ تاہم ان کی طبعیت پہلے سے بہت بہتر ہے ۔مولانا طارق جمیل نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے صحت کاملہ کیلئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل بلڈ پریشر کم ہونے کے سبب گرنے سے چوٹ آئی تھی۔آپ سب بہن بھائیوں کی دعا سے ٹھیک ہوں۔صحت کاملہ کیلئے آپ تمام سے دعائوں کی درخواست ہے ۔اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا عمران بشیر نے مولانا طارق جمیل کی طبیعت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے بتایا تھا ۔اْن کی طارق جمیل سے فون پر بات ہوئی ، اْن کی طبیعت ناساز ہے ۔