لاہور(کلچرل رپورٹر)مولانا طارق جمیل کے خلاف سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے برا بھلا کہنے پر رابی پیزادہ کا رد عمل سامنے آگیا۔رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ میں سوشل میڈیا یا موبائل بہت کم دیکھتی ہوں مگر کچھ دن سے مولانا طارق جمیل کے بارے میں کچھ لوگ غلط بول رہے ہیں۔رابی پیرزادہ نے کہاکہ ہمیں کوئی حق نہیں کسی مسلمان یا انسان کو گالی دیں مگر کوئی دین کی بات کرے تو ہماری گندی اخلاقی تربیت کھل کر سامنے آجاتی ہے یقین نہیں آتا تو خود چیک کرلیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب ہر رات روتی تھی تو وہ خانہ کعبہ میں بیٹھ کر میرے لیے دعا کرتے تھے ، مجھے ایک باپ یا چچا کی طرح تسلیاں دیتے تھے ۔ ان کی باتوں میں اللہ نے تاثیر رکھی ہے ۔ آج میں بتاتی ہوں مولانا کون ہیں جب میں پریشان تھی، اللہ اور شیطان میں سے ایک کو چننا تھاتو انہوں نے میری راہنمائی کی۔