لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ حجاز مقدسہ سے واپسی پر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں نے ان کا استقبال کیا ۔بادشاہی مسجد میں آج معتکف ہونے والوں کے لئے مسلسل دس یوم تک خصوصی روحانی محفل کا اہتمام نماز تراویح کے بعد کیا جائے گا۔جس کی سربراہی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے ۔