کراچی(سٹاف رپورٹر) جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز کراچی پہنچ گئے ۔ وہ جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام آج ( 9 جولائی )اے پی سی کی صدارت کریں گے ۔ جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کا بھی امکان ہے ۔ اے پی سی میں سیاسی، دینی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ اے پی سی میں 18 ویں ترمیم، این ایف سی ایوارڈ، کورونا، ٹڈی دل، مہنگائی، بدترین لوڈشیڈنگ اور خراب معاشی صورتحال پر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان متوقع ہے ۔