مکرمی ! موجودہ حالات میں حکومت کمزورسے کمزورمارچ یادھرنے کوچانس دیتی ہے تویہ حکومت کیلئے شدیدمشکلات پیداکرنے کاباعث بن سکتاہے حکومت مولاناکے مارچ اوردھرنے کی کال پر غیرسنجیدگی کامظاہرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں،مولاناجن مطالبات کے ساتھ دھرنادینے جارہے ہیں اُن میں وزیراعظم عمران خان کااستعفٰی سرفہرست ہے جسے قبول کیاجاناناممکن کے قریب ہے،جب مولانادھرنادینے میںکامیاب ہوجائیں گے تب میاں نوازشریف اورآصف زرداری کیخلاف مقدمات کے خاتمے اوراُن کی باعزت رہائی کامطالبہ بھی کرسکتے ہیں یعنی مولاناپورے نظام کوچیلنج کرنے کوشش کرسکتے ہیں۔ (امتیازعلی شاکر:لاہور)