لاہور( شوبز ڈیسک) خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے کہا ہے کہ صبا قمر میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور میں ان کی شخصیت اور فن سے بڑی متاثر ہوں ، صرف ووٹ ڈالنے کی حد تک سیاست سے دلچسپی ہے ، جس جماعت کو ووٹ دیا تھا اس نے سخت مایوس کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مومنہ اقبال نے کہا کہ اداکارہ صبا قمر کی اداکاری کی مداح ہوں اور ان کے پراجیکٹ دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں۔