کراچی(صباح نیوز)کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف 22 اگست کو میڈیا ہاؤسزحملہ کیس میں آیندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا،عدالت نے ملزمان کے تاخیرسے آنے پربرہمی کااظہار کیااور کنور نوید پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا، مقدمات کی سماعت کے دوران فاروق ستار،عامر خان،شاید پاشا قمر منصور و دیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،تفتیشی افسر نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور عدالت کو بتایا مدعی مقدمہ ایس ایچ او عبدالغفار بیمار ہیں آج پیش نہیں ہوسکتے اگلی تاریخ دی جائے ، عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 جون تک ملتوی کردی، عبد الغفار کا بیان قلمبند ہونا تھا، ملزمان کے تاخیرسے آنے پرعدالت نے برہمی کااظہار کیا، عدالت نے کنور نوید پر 500 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی،،عدالت نے حکم دیا کہ آیندہ سماعت پر تمام ملزمان وقت پر حاضری یقینی بنائیں، عدالت بانی ایم کیو ایم سمیت 9 ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔