اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ ہائوس میں بلاول بھٹو ز داری اور وفاقی وزیر فواد چودھری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ۔ منگل کو بلاول بھٹو زرداری نے فواد چودھری سے مکالمہ کیا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں۔ فواد چودھری نے جواب دیاکہ میں آپ کیلئے راستہ صاف کررہا ہوں۔ بلاول بھٹو اور فواد چودھری ایک دوسرے سے گلے ملے ۔ اس موقع پربلاول بھٹو اور فواد چودھری نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔