مکرمی !صحافتی حلقوں میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں جس میں مبینہ طور پر آئی جی پنجاب کی طرف سے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں صحافیوں کی رسائی اور پولیس افسران کا کسی بھی کیس میں میڈیا موقف کو مشروط اور محدود کر دیا گیا ہے۔اس عمل نے صحافیوں کواپنی ذمہ داریوں کے تحفظات سے دوچار کر دیا ہے۔صحافت ریاست کا چوتھا ستون متصور ہوتا ہے۔صحافی معاشرے اور سماج کے آنکھ،کان اور آئینہ کہلاتے ہیں ۔صحافیوں اور معاشرے کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانامشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے چاہے کوئی ریاست جدید ہتھیاروں ،ٹیکنالوجی اور فورسز سے کتنی ہی لیس کیوں نہ ہو۔ میڈیا کی آزادی سلب کرنا اورتھانوں سے دور رکھنا یقینا پولیس ظلم اور نا انصافیوں کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے ۔ (امتیاز یٰسین )