مکرمی !سندھ کانظام تعلیم مسائل کا شکارہے جس کو بہتر بنانے کے لئے اب تک کوئی مئوثر حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہے ۔کراچی کے علاقے پنجاب کالونی میں واقع ایک سرکاری اسکول جس کی خوش قسمتی یہ سرکاری اسکول محترم صدر پاکستان عارف علوی صاحب کے انتخابی حلقے میں موجود ہے ۔ اس وقت اس اسکول کا کنٹرول ایک ایسی خاتون ہیڈ کے سپرد کر دیا گیا ہے جو ایک ناتجربے کار ہیں جو صرف اعلی تعلیم اور ایک بااثر خاندان سے تعلق کی بنیاد پر اس اسکول کو ہیڈ کر رہی ہیں جن کی مکمل سر پرستی اس اسکول کے DO صاحب کر رہے ہیں جو ذاتی طور پر ایک کرپٹ ہیں ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تمام تر مسائل پر یہ ڈی او صاحب رشوت طلب کرتے ہیں اور ساتھ ہی نچلے سطح پر کام کرنے والے ملازمین کو اپنا غلام سمجھتے ہیں ۔ہم محترم وزیراعلیٰ سندھ وزیر تعلیم سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر تحقیقات کرتے ہوئے ان دونوں حضرات کے خلاف کاروائی کریں تاکہ نظام تعلیم کو مافیا سے محفوظ بنایا جاسکے۔ (محمد اکرم خالد ،کراچی)