لاہور(حنیف خان،92نیوزرپورٹ،سٹاف رپورٹر) شہباز شریف کے زیرصدارت مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں اہم پارٹی رہنمائوں کی عدم شرکت سوالیہ نشان چھوڑگئی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں راجہ ظفرالحق، پرویز رشید، محمد زبیر،جاوید لطیف اورخواجہ آصف سمیت متعدد رہنما شریک نہ ہوئے اور اجلاس میں نہ بلانے کاشکوہ کیا،یہ رہنما 9 اکتوبر کے اجلاس میں شریک تھے ،پرویز رشید کہامجھے مدعو نہیں کیا گیا اس لیے شریک نہیں ہوا۔ شہبازشریف آزادی مارچ میں شرکت کے متعلق نوازشریف کا حکم ماننے کے ساتھ ساتھ تحفظات کا اظہار بھی کرتے رہے ، ان کی ناراضگی کی وجہ سے ہی کئی اہم رہنمائوں کو اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نہیں دی گئی۔ شہباز شریف کے تحفظات ہیں کہ اگر حکومت اور شرکاء کے درمیان تصادم سے حالات کشید ہ ہوگئے اور تیسری قوت نے فائدہ اٹھالیا تو کیا ہوگا؟اوراگر سینٹ الیکشن کی طرح آزادی مارچ ناکام ہوگیا تومسلم لیگ(ن)کی پوزیشن کیا ہوگی؟،رابطے پر مریم اورنگزیب موقف دینے سے گریزاں رہیں۔شہباز شریف نے شرکاء کو ہدایت کی کہ اجلاس کی بات باہر نہیں جانی چاہیے ، لیگی رہنماؤں کے موبائل لانے پر پابندی لگا ئی گئی۔گزشتہ اجلاس کی اندرونی کہانی میڈیا پر آنے کی پوچھ گچھ کرکے وارننگ جاری کی گئی۔