مکرمی !کورونا ویکسین بنانے والی امریکی ٹیم کے سربراہ نامور مسلم سائنسدان ڈاکٹر السلاوی امیگریشن آف بریلنٹ مائنڈ سے لے کر دُنیا کی ایجادات تک مسلم سائنسدان نمایاں ہیں۔اس سے بچاؤ کے لیے پوری دُنیا میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔یہ طریقہ بھی ابن سینا کا بتایا گیا طریقہ ہے۔ ابن سینا نے ہزاروں سال قبل قرنطینہ کا فلسفہ پیش کیا تھا کہ کسی بھی وبائی بیماری جو کے ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو اس کیلئے سب سے پہلے قرنطینہ اختیار کرنا چاہیے۔ محمد بن ذکریارازی دُنیا کے پہلے طبیب جنہوں نی تپ دق کا علاج اورچیچک کا ٹیکہ ایجاد کیا تھا۔ اندلس (سپین) کے ایک مسلم (سائنسدان) عباس (ابوالقاسم) بن فرناس نے تین چیزیں ایجاد کرکے دُنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اول عینک کا شیشہ‘ دوم گھڑی‘ سوم ایک مشین جو ہوا میں اڑ سکتی تھی۔ ابن سینا کے استاد ابوالحسن نے پہلی دوربین ایجاد کی تھی۔ طبعیات اور حرکیات ابن سینا، الکندی‘ نصیرالدین طوسی اور ملا صدرہ کی طبعیات کی خدمات ابتدائی طور پر بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ طبیبوں کی رجسٹریشن کا کام سنان ابن ثابت نے 943ء میں بغداد میں شروع کیا تھا۔دُنیا کا پہلا ہسپتال قاہرہ میں احمد ابن طولون کے دورِحکومت میں 872ء میں قائم کیا گیا جہاں مریضوں کو مفت طبی امداد دی جاتی تھی۔۔آج ہمیں عالمی بحرانوں‘وباؤں‘ معاشی مشکلات سے نجات کے لیے نسل ِ نو کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کرنا ہو گا۔ ( عابد ضمیر ہاشمی‘ آزاد کشمیر)