نوکوٹ(نامہ نگار) باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع ٹنڈو الہیار کی اہم شخصیت اور مسلم لیگ ن کی سینیٹر راحیلہ گل مگسی کی آصف زرداری کی بہن،پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات ہوئی ہے ۔راحیلہ گل مگسی اور فریال تالپور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی موجودہ وآئندہ سیاسی صورتحال کے علاوہ دیگرمعاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع ٹنڈواللہ یار کی سیاست پر بھی بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق دونوں خواتین رہنماوں کی یہ ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ یہ راحیلہ گل مگسی کے پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ ہے ۔ملاقات کے دوران راحیلہ گل مگسی نے پ پی قیادت سے کہا ہے کہ انہیں اپنے کارکنوں اور ووٹرز سے مشاورت کیلئے کچھ وقت دیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کی طویل ملاقات کے بعد سندھ اور ضلع ٹنڈواللہ یار کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت جو اس وقت نیب اور دوسرے مقدمات میں الجھی ہوئی ہے ،اس پیش رفت کا نوٹس لیتی ہے یا نہیں۔