لاہور(خبرنگارخصوصی)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے ۔مسلم لیگ ن سلیکٹڈ حکومت کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ گرفتاریوں سے ہماری زبانیں بند نہیں کی جا سکتی۔مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی گرفتاریاں معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے کی جارہی ہیں۔