لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کئی ارکان نے شرکت نہیں کی، نجی ٹی وی نے ن لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 19ارکان پنجاب اسمبلی شریک نہیں ہوئے ، ان ارکان کی غیرحاضری کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آئی۔