لاہور(خبرنگارخصوصی)ن لیگ نے سٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور ممبر شپ سے احتجاجاًاستعفے پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دئیے ،لیگی اراکین ملک ندیم کامران، چودھری اقبال گجر، سمیع اﷲ خان، ذیشان رفیق نے پارٹی ارکان کے استعفی ڈی جی پنجاب اسمبلی عنایت اﷲ لک کو جمع کرا دیئے ،سمیع اﷲ خان نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے اب یکطرفہ طورپر قانون سازی کی کوشش کی تو یہ ون ویلنگ ہوگی جس کا منطقی انجام حادثہ ہوگا ، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی سے بھی ہماری بات ہوئی ہے انہوں نے اپنی قیادت سے مشاورت کے بعدساتھ دینے کا فیصلہ کریں گے ، ملک ندیم کامران نے کہا آج پنجاب کی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ۔