لاہور(کامرس رپورٹر) گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ناموس رسالتؐ کے مقدمے میں وزیر اعظم پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی تر جمانی کر رہے ہیں۔ختم نبوت ؐہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔تحفظ ناموس پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔وزیر اعظم عمران خان کا سب سے اہم مشن ناموس کے معاملے پر عالم اسلام کو متحد کرنا ہے اور وقت آچکا ہے کہ امت مسلمہ اس معاملے پر یک زبان ہوکر آواز بلند کر ے ۔اپنے بیان میں گور نر نے کہا کہ ہر شہری کے دل میں آقا ؐ کی محبت بستی ہے ۔ دنیا میں کہیں بھی شان اقدس میں گستاخی ہو تو ہمارے دل دکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں واضح کردیا کہ اس معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتااورتحریک انصاف کاہرورکر سچا عاشق ہے ۔