لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے تحریک منہاج القرآن کی جانب سے میاں پلازہ جوہرٹاون میں منعقدہ سیرت البنیؐ کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرمنتظمین اورخواتین کی کثیرتعدادموجودتھی۔سیرت النبی کانفرنس میں نعت خواں حضرات نے حضرت محمدمصطفی کی شان اقدس میں گل ہائے عقیدت پیش کئے ۔صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاسیرت النبی ؐکانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس نورانی محفل میں شامل ہونے پرفخرمحسوس کررہی ہوں۔ نبی کریم ؐپوری دنیاکیلئے ہدایت بن کر آئے ۔ منتظمین کوشاندارسیرت النبی کانفرنس منعقدکروانے پرمبارکبادپیش کرتی ہوں۔ آج ہم سیرت النبی پرعمل پیراہوکرزندگی میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ حضرت محمدمصطفی کے نقش قدم پرچل کرہی زندگی اورآخرت میں فلاح حاصل کی جاسکتی ہے ۔ حضوراقدس نے والدین کی اہمیت پربہت زوردیاہے ۔ والدین ہی بچوں کوبہترین پرورش دے کرپروان چڑھاتے ہیں۔ معاشرے میں مثبت سوچ کے ساتھ ہی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے ۔حضوراقدس نے اپنی بیٹی حضرت بی بی فاطمہ کوفوقیت دے کر بیٹیوں کورحمت قراردیا۔ نبی کریم کی آل اولادبیٹی سے چلی ہے ۔ ہمیں اپنے بچوں کوسیرت النبی پرمکمل کاربندکرناچاہئے ۔