مکرمی! میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ایک انتہائی سنگین مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں تعلم ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت اور فرض بھی ہے اور آج کل کے ترقی یافتہ زمانے میں تعلم کے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوسکتا ۔ہمارے ملک میں تعلیمی اداروں کی کمی نہیں لیکن یہ تعلیمی ادارے، ادارے کم اور پیسہ بنانے کی مشین زیادہ بنے ہوِئے ہیں آئے دن اسکولوں کی فیسوں اضافہ نے عام آدمی کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔جس پر تعلیم کا معیار بھی کوئی اعلیٰ نہیں ہے اور ان ماہانہ فیسوں کے علاوہ کبھی کوئی کبھی کوئی چارجز لگا کر والدین سے پیسے نکلواتے ہیں ۔لٰہذامیری حکام بالا سے التماس ہے کہ کراچی کے سکولوں کی درجہ بندی کر کے ان کی فیس بھی مقرر کی جائے اور عوام کو نجی اسکولوں کی لوٹ مار سے بچایا جائے ۔ (بشریٰ ستار سیکٹر ، نارتھ کراچی)