لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز مینجمنٹ کی یونیورسٹی آف لاہور میں منقدہ تقریب میں شرکت, قلندرٹیم مینجمنٹ کی ٹرافی کے ساتھ آمد پر طلبہ کا پر جوش نعروں سے استقبال کیا گیا۔طلبہ نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور ماحول کو گرما دیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز قلندرز سابق ٹیسٹ کرکٹرعاقب جاوید نے ٹیم کے مالک اور سی ای او عاطف رانا ،ثمین رانا سی او او کے ہمراہ ٹرافی کے ساتھ یونیورسٹی کا چکر بھی لگایا جہاں طلبہ کی بڑی تعداد نے لاہور قلندر زندہ باد کے نعرے لگائے ۔بعد ازاں دی یونیورسٹی آف لاہور کی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر ٹرافی کی نمائش کی گئی، لاہور قلندرز کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دستار بندی بھی کی گئی۔ تقریب کے دوران لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتے ہوئے کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں مہمانوں کیلئے عشائیہ اور میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔