لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک نے کنال روڈ اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ایس او پیز کی چیکنگ کی، ڈی سی لاہور نہر کنارے پہنچے تو نہر میں نہاتے منچلوں کی دوڑیں لگ گئیں، ڈی سی نے کہا کہ نہر میں نہانے سے بچانے کے لیے پیٹرولنگ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ نہر میں نہانے والے منچلے کورونا کا کیریئر بنتے ہیں، ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ بھارت جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے نہر میں نہانے سے اجتناب کیاجائے ، انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا جہاں خلاف ورزی ہوگی مقدمہ درج کرینگے ۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں کروونا ویکسی نیشن لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے قائم کردہ مراکز پر لوگوں کو ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے ۔اب تک پانج لاکھ لوگوں کو ویکسی نیشن لگائی گئی ہے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ چالیس سال عمر کے افراد کو ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو سنٹر کے 24 گھنٹے کی سروس کے باعث ویکسی نیشن لگانے کے عمل میں تیزی آئی ہے ۔