لاہور(کلچرل رپورٹر)ریڈیو پاکستان لاہور نے مرزا سلطان بیگ المعروف نظام دین کی 29ویں برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام ''نظام دین تجھے نہیں بھولے '' نشر کیا جس کے راوی زاہد بھٹہ جبکہ تحریر اور پروڈیوسر مدثر قدیر کی تھیں پروگرام کی خاص بات اس میں شامل نظام دین کی آواز کے ساتھ ساتھ ملک کے معروف فن کاروں خالد عباس ڈار،عرفان کھوسٹ،راشد محمود اور سینئر صحافی رضوان رفیق باجواہ کے تاثرات تھے جس میں انھوں نے نظام دین کو ریڈیائی خدمات پر باپ کا درجہ دیتے ہوئے ان کی رحمدلی اور ہمدردانہ شخصیت کا احاطہ کیا ۔نظام دین نے عملی زندگی کا آغاز تو صحافت سے کیا مگر انھیں عروج صداکار کی حثیت سے ملا۔