کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ ارمینا خان مانسہرہ میں 4 سالہ ننھی جنت کے ساتھ زیادتی اور اذیت ناک موت پر اداروں پر برس پڑیں۔اداکارہ ارمینا خان نے انسٹاگرام پراس واقعے پرافسوس کا اظہارکیا ہے اور جنت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ،ملیے 4 سالہ ننھی جنت سے جسے نجانے کتنے آدمیوں نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور پھر 80 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا گیا۔ جہاں جنت 4 روز تک بھوکی پیاسی زندہ رہی۔جیسے ہی جنت کا پتہ چلا اسے فوراً ہسپتال لے جایا گیا لیکن ننھی جنت ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے سے دم توڑگئی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کتنی زینب، جنت اورنمرتا ضمیر کے جاگنے سے پہلے اسی طرح ہمارے سامنے دم توڑتی رہیں گی۔ارمینا نے انتظامیہ سے سوال پوچھتے ہوئے کہا مہربانی کرکے مجرموں کیخلاف موثر قانون بنائیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ ارمینا خان نے جسٹس فارجنت کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔