لاہور(کلچرل رپورٹر )گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ دے دیا ہے ۔اداکارہ سارہ خان جَلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔سارہ خان آج کل اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی تصویریں بھی شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔سارہ خان کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہیں، سارہ خان کے سامنے مختلف اقسام کے متعدد کھانے رکھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ ، کھاؤ بیگم کھاؤ، یہ کھانے کے دن ہیں۔
ننھے مہمان کی آمد ، فلک کا اہلیہ سارہ خان کو زیادہ کھانے کا مشورہ
جمعرات 16 ستمبر 2021ء
لاہور(کلچرل رپورٹر )گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ، معروف اداکارہ سارہ خان کو زیادہ سے زیادہ کھانے کا مشورہ دے دیا ہے ۔اداکارہ سارہ خان جَلد اپنے پہلے ننھے مہمان کو خوش آمدید کہنے والی ہیں۔سارہ خان آج کل اپنی انسٹا گرام سٹوریز پر بچوں کے کپڑوں اور کھلونوں کی تصویریں بھی شیئر کرتی نظر آ تی ہیں۔فلک شبیر کی جانب سے سارہ خان کو مشورہ دیتے ہوئے اُن کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے ۔سارہ خان کی نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک کھانے کی ٹیبل پر بیٹھی ہیں، سارہ خان کے سامنے مختلف اقسام کے متعدد کھانے رکھے ہوئے ہیں، تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ’ماشاء اللہ ، ماشاء اللہ ، کھاؤ بیگم کھاؤ، یہ کھانے کے دن ہیں۔
آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعرات 16 ستمبر 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں