لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار آغا علی نے پروڈیوسر نوشین آغا کی طرف سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزامات کا بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام الزام جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جن میں کسی قسم کی کوئی سچائی نہیں ہے ۔آغا علی نے اپنے بیان میں کہا نوشین آغا کے الزامات پر کوئی بھی یقین نہیں کرسکتا کیونکہ اس نے مجھ پر جو الزام عائد کئے ہیں ان میں نہ تو سچائی ہے اور نہ کوئی ثبوت۔نوشین آغا خود فراڈ عورت ہے جس کا سب فنکاروں نے بہت ساتھ دیا۔ نوشین نے مجھ سے اس سیریل ’’ دل سرکش‘‘ کے لئے رابطہ کیا تو اس نے کہا کہ آپ اسلام آباد آجائیں میں آپ کو ایڈوانس رقم کا چیک دے دوں گی۔