لاہور ( سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دوبارہ آئے گا انشااﷲ اور جلد آئے گا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نے کہا یہ عوام کی نواز شریف سے اور نواز شریف کی عوام سے لا زوال محبت کی داستاں ہے جو ہر آنے والے دن کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے ۔ یہ ایک نیا رحجان ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے رد عمل میں مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے سیانے کہتے ہیں کہ نقل کیلئے بھی عقل چاہئے ۔ پرچی کا طعنہ دینے والا اپنا حلف پڑھ سکا تھا اور نہ لکھی پرچی پڑھ سکتا ہے ۔پرچی سے پڑھے تو تماشا بنتا ہے ، پرچی کے بغیر بولے تو اور بھی تماشا بنتا ہے ۔قدرت بھی کس کس طرح بدلے چکاتی ہے ۔