لاہور (سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف’’طبی این آر او‘‘ کے تحت بیرون ملک گئے ہیں۔ نواز شریف کی طرح دوسرے بیمار قیدیوں کو بھی ریلیف ملنا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں بدزبانی کا بڑھتا رحجان تشویشناک ہے ۔ متناسب نمائندگی کا نظام لایا جائے موجودہ کرپٹ نظام عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ قوم کو مایوسی اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔