کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک،نیٹ نیوز)سابق وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ اورسابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کااعلان کردیا، ثناء اللہ زہری نے ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی استعفی دینے کا اعلان کردیا جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے پارٹی صدوربھی مستعفی ہوگئے ۔دونوں رہنماؤں کا کہناہے نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے ،نوازشریف نے اپنی فطرت دکھادی، نوازشریف نے آرمی چیف کوتنقیدکانشانہ بنایا اورافواج پاکستان کے افسران کواکسایا،فوج کے اندربغاوت کابیج بویاجارہاہے ، نوازشریف کی فوج پرتنقیدمودی کاایجنڈاہے ، پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ نوازشریف کافوج کیخلاف بیان ہے ،اسی بلوچستان میں پاکستان کے جھنڈے کوجلایا جاتا تھا آج پاک فوج کی وجہ سے امن ہے ،موجودہ آرمی چیف کو نوازشریف نے منتخب کیا۔کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب اور ثنا اللہ زہری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر بلوچ نے کہا کوئٹہ کے جلسے کے بعدن لیگ سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا،واپس ن لیگ میں جانے کی گنجائش نہیں،جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ،عزت کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،بلوچستان میں ن لیگ کے دیگر ارکان اپنے فیصلے خود کریں،بی بی مریم کے کہنے پرسلیکٹڈ ورکرزکا کنونشن کروایا، مریم نواز تقریرکرکے چلی گئیں، کسی خاتون سے بات تک نہ کی، دکھ ہوا، مریم بی بی اس وقت وزیراعظم اورمحترمہ شہید بننے کا خواب دیکھ رہی ہیں، ہم نے (ن)لیگ کو 22 ممبران کی اکثریت دلوائی۔ شہبازشریف،چودھری نثارہم سے بات کیے بغیرچلے جاتے ہیں، پوچھے بغیروزیراعلیٰ کافیصلہ کیاپھربھی(ن)لیگ سے وابستہ رہے ، نواز شریف نے کبھی مشاورت نہیں کی،بلوچستان کی نمائندگی کے لئے مرکز گئے لیکن فاٹا کا وزیر بنا دیا گیا،ایسی وزارت دی گئی کہ بلوچستان کیلئے کچھ نہ کرسکا، شہبازشریف نے 22 نشستوں والی جماعت کی اکثریت نظراندازکی، ثنااللہ زہری سے وزارت اعلیٰ چھین لی گئی،پارٹی نے ساتھ نہیں دیا،بتایاجائے ہم نے کہاں بے وفائی کی، جلسے سے ایک روزپہلے بتایاگیاثنااللہ زہری سٹیج پرنہیں آئیں گے ، مجھے جلسے میں نہ آنے کی وجہ بتائی گئی کہ اخترمینگل ناراض ہوجائیں گے ،میں نے کہا نواب ثنااللہ زہری اگر پارٹی چھوڑ دیں گے تومیں بھی چھوڑدوں گا،2010میں کوئٹہ میں نوازشریف کی کوئی پہچان نہیں تھی،نوازشریف کے بیان پر پی ڈی ایم میں جلدپھوٹ پڑنے والی ہے ، فوج کی سیاست میں مداخلت کے خلاف ہوں،فضل الرحمان اوربلاول بھٹوایک ہی بات کررہے ہیں،میراباپ بھی قبرسے نکل کرآجائے توفوج سے غداری نہیں کرونگا، 14دن ہوگئے کسی لیگی رہنما نے رابطہ نہیں کیا،مسلم لیگ ن بلوچستان کوکچھ نہیں سجھتی اورہم ن لیگ کوکچھ نہیں سمجھتے ،نئی جماعت بنانا یا کسی جماعت میں شامل ہونا بچوں کا کھیل نہیں ، فیصلہ مشاورت سے کریں گے ۔ ثناء اللہ زہری نے کہاآج ہم نے ہتھکڑیاں کھول دی ہیں، آج سے نوازشریف ہمارے مخالف ہیں، نوازشریف کااصل روپ گلی گلی گھرگھردکھائیں گے اور ان کی جس حد تک مخالفت ہوسکے گی کریں گے ، نواز شریف کی فطرت میں ڈسنا ہے ،نوازشریف نے اپنی فطرت دکھادی،چیلنج کرتاہوں نوازشریف بلوچستان سے ایک سیٹ بھی جیت کردکھائے ،نوازشریف تم نے ہم سے بے وفائی کی، شہنشاہ عالم لندن سے حکم صادرفرماتے ہیں کون سٹیج پربیٹھے گا، نوازشریف سن لو!بلوچستان بلوچوں کاہے ، نوازشریف بیماری کابہانہ بناکرلندن بیٹھے ہیں، لیڈربھگوڑانہیں بھٹوکی طرح ہوتاہے ، بھٹوتختہ دارپرچڑھ گیالیکن ضیاالحق سے معافی نہیں مانگی،نواز شریف کی بے وفائی کی وجہ سے سب اسے چھوڑ کر چلے گئے ،میر حاصل خان مرحوم ہمارے ساتھ تھے ، نیشنل پارٹی میں چلے گئے ،ظفراللہ جمالی سمیت دیگر رہنماوَں نے کہا نوازشریف سے خیر کی امید نہ رکھیں،لیگی قائد نے تواپنے محسنوں جنرل جیلانی کونہیں چھوڑا، ضیاالحق کے بیٹے نے کہا نوازشریف سے جیسا بے وفا کوئی نہیں، جن لوگوں نے نوازشریف کے ساتھ اچھائی کیا انہیں ڈسا، غوث علی شاہ سمیت بہت ساری مثالیں ہے ، ہمیں بھی استعمال کیا۔ چودھری نثارنے اعتراف کیا کہ ان کی توقعات سے زیادہ بلوچستان میں سیٹیں جیتیں،نثارنے فون کرکے کہا ڈاکٹرعبدالمالک کووزیراعلیٰ بنارہے ہیں،میں نے کہا فیصلہ بلوچستان کے لوگ نہیں مانیں گے ،مجھے نوازشریف نے کہاکیامیں پاگل ہوں پارٹی جیتے تو بلوچستان میں حکومت نہیں بنائیں گے ، نوازشریف سے کہا تھا آپ بے وفا ہو، لوگوں کواستعمال کرکے چھوڑدیتے ہیں، اس وقت نوازشریف نے کہا ایسا نہیں ہوگا،ہمیشہ ذاتی حیثیت سے الیکشن جیتتاآیاہوں۔