لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعظم نوازشریف سے جاتی امراء میں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ اے این پی کے وفدکی قیادت اسفندیار ولی ، میاں افتخار ،حاجی غلام احمد بلور، امیر حیدر خان ہوتی اورامیر بہادر خان ہوتی شامل تھے ۔ آمریت کے خلاف خواتین رہنمائوں کی جدوجہد کا خصوصی تذکرہ رہا۔ شرکا نے فاطمہ جناح ،بیگم نسیم ولی،بے نظیر بھٹو اور بیگم کلثوم نواز کی آمریت کے خلاف جدوجہد پر بات چیت کرکے یادیں تازہ کیں اور ان کی خدمات کو سراہا۔علاوہ ازیں نوازشریف نے پارٹی رہنمائوں شہبازشریف ،سردار ایاز صادق اور احسن اقبال سے بھی ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا۔