لاہور (صباح نیوز)شریف فیملی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ، نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے شمیم شوگر ملز کے حوالے سے بھی انکوائری شروع کر دی۔نیب نے مریم نواز، یوسف عباس کے بعد نواز شریف کو بھی شمیم شوگر ملز میں شامل تفتیش کرلیا ، ذرائع کے مطابق نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس نے شمیم شوگر ملز1 ارب 20 کروڑ میں خریدی اور اس سلسلے میں منی لانڈرنگ کی رقم استعمال ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔نیب کے مطابق نوازشریف نے مریم نواز، یوسف عباس سمیت دیگر کے ساتھ مل کر 1200 ملین میں شمیم شوگر ملز لگائی،سابق وزیراعظم نے ملز لگانے کے لیے فنڈز کے ذرائع نہیں بتائے ، نیب نوازشریف سے مزید تفتیش کر کے رپورٹ آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرائے گا۔