اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل سے متعلق سوال کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ واقعے میں ملوث عناصر کو راہ فرار کا موقع نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا مبینہ قاتل اثر و رسوخ والے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن میں یقین دلاتا ہوں کہ کسی مجرموں نہیں بخشا جائے گا، اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ وہ امریکی شہری اور بچ جائے گا تو ایسا نہیں، یہ بات خیال سے نکال دیں۔وزیر اعظم نے کہا واقعہ سے پورے ملک کو صدمہ پہنچا، اسی طرح افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ جو معاملہ پیش آیا ،اس پر یہ بتانا چاہوں گا کہ اس کیس کو اس طرح فالو کیا جس طرح وہ میری اپنی بیٹی ہو۔انہوں نے کہا افغانستان میں اپنے ہی لوگ ہیں، ہم انہیں اپنا بھائی سمجھتے ہیں، پولیس کو داد دیتا ہوں جنہوں نے احسن طریقے سے پورے کیس کو عیاں کیا۔