الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نامہ نگار)ضلع بھر میں ڈینگی کیخلاف مہم کوکامیاب بنایاجائے گا۔کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کی جائے گی ڈینگی سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات اور عوامی رابطہ مہم جاری ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر نذیر احمدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انکے ساتھ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چونیاں ڈاکٹر اقبال جاوید،اے سی چونیاں سردار شبیر حسین ڈوگر اور سپر وائزر لیڈیز ہیلتھ ورکر عابدہ امین و دیگر بھی موجود تھے انکا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے چلائی جانے والی مہم کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے تحصیل بھرمیں ڈینگی آگاہی واک سے شہریوں کو بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔