لاہور (کر ائم رپو رٹر،سپیشل رپورٹر،)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی ملازمت کا کنٹریکٹ ختم ہوگیا ۔ اس کے باوجود وہ بطور ڈی جی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے تا حال ڈی جی ریسکیو 1122 کا اضافی چارج کسی دوسرے افسر کو دینے کے احکامات جاری نہیں کئے ۔ادھر ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن(ر) مستنصر فیر وز کے بطور ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد تعیناتی کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے ہیں ان کو گر شتہ روزہ ایس ایس پی آپر یشن اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا مگر نوٹیفکیشن منسوخ کرکے ڈی پی او خانیوال عمر سعید ملک کو ایس ایس پی آپر یشن اسلام آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب بھر کے پولیس کانسٹیبلز کو بیسک ریکروٹ کلاس کورس کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،مراسلہ کے مطابق کورس ڈسٹرکٹ پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد ،ملتان اور سرگودھا میں کروایا جائے گا، کورس میں پنجاب بھر سے 2160 کانسٹیبلز شریک ہونگے ،فاروق آباد میں 13 ڈسٹرکٹ سے 960 ، ملتان میں 4 ڈسٹرکٹ سے 457 ،سرگودھا میں 11 اضلاع کے 763 کانسٹیبلز شریک ہونگے ،تمام ٹریننگ سکولز میں کورس کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا ،تمام کانسٹیبلز کو 27 اکتوبر کو ٹریننگ سکولز میں پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔