پشاور(آن لائن) خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے 13 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔ کمیٹی میں خیبر پختونخوا سے فرزانہ ریاض ، بلوچستان سے کومل آفریدی ، اسلام آباد سے ندیم کشش ، سندھ سے بندیہ رانا ، پنجاب سے خواجہ سرا رضوان ملک المعروف ببلی ملک ، اور یو این ڈی پی کے نمائندہ ڈی جی وزارت انسانی حقوق اور چاروں صوبوں کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل ہیں ۔خواجہ سرائوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018عمل درآمد کے لئے یہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔خیبر پختونخوا میں رواں سال سمیت گزشتہ کئی سالوں کے دوران سینکڑوں خواجہ سرائوں کو قتل کیا جاچکا ہے ۔