لاہور(اپنے رپورٹر سے ) نیا پاکستان ہاؤ سنگ سکیم کے تحت ایک ماہ آٹھ دن کے دوران تین لاکھ چالیس ہزار شہریوں نے آن لائن رجسٹریشن کروا لی ہے ۔ نادرا کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 15جولائی کو آغاز کی گیا تھا جو کہ 15اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس مد میں نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے کیمپس لگانے کا آغاز بھی کر دیا گیا اور گزشتہ روز رائیونڈ میں کیمپ لگایا گیا۔