لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نیلم منیر نے اپنے ہونٹ پر کالے تل کو اپنی خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا ۔ اس حوالے سے نیلم منیر نے کہا کہ میرے ہونٹ پر جو کالا تل ہے وہ میری خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ میرے لیے خوش بختی کی علامت بھی ہے ، مجھے دوستوں نے متعدد بار مشورہ دیا کہ میں سرجری کروا کر تل کو ختم کر وا دوں مگر میں نے ہمیشہ انکار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں محنت لازمی ہے اس کے بغیر آپ کو کامیابی نہیں مل سکتی ۔ میں محنت کے ساتھ خوش قسمتی پر یقین رکھتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے کیریئر کے آغاز سے لیکر آج تک میں مسلسل شوبز کی دنیا میں مصروف ہوں اور کامیابیاں میرے قدم چوم رہی ہیں ۔اس پر میں اپنے رب کا شکر ادا کرتی ہوں ۔